عمران خان کی درخواست عدالت نے مسترد کردی، مشکل میں پھنسا دیا

عمران خان کی درخواست عدالت نے مسترد کردی، مشکل میں پھنسا دیا
عمران خان کی درخواست عدالت نے مسترد کردی، مشکل میں پھنسا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن کورٹ نے عدالتی اختیاراور کیس منتقلی کی عمران خان کی درخواست مسترد کردی اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرایاجائے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ لاہور کی عدالت ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کرسکتی ہے ۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست میں موقف اپنایاتھاکہ لاہور کی عدالت ہتک عزت کےدعوے کی سماعت نہیں کرسکتی لہٰذا کیس کو اسلام آباد منتقل کیاجائے ۔ یادرہے کہ عام انتخابات سے قبل عمران خان نے دعویٰ کیاتھاکہ پانامالیکس پر بات کرنے سے روکنے کے لیے شہبازشریف نے انہیں رقم کی پیشکش کی لیکن ثابت نہ کرسکے جس پر شہبازشریف نے عدالت سے رجوع کرلیا اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ہرجانے کی ڈگری جاری کی جائے ۔

مزید :

قومی -