چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کیا بات کہی تھی جس کے بعد انہیں ہٹادیاگیا؟ حقیقت سامنے آگئی

چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کیا بات کہی تھی جس کے بعد ...
چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کیا بات کہی تھی جس کے بعد انہیں ہٹادیاگیا؟ حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین کو عہدوں سے ہٹادیا اور اب چیئرمین ایف بی آر کو عہدے سے ہٹانے کی ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی ۔
روزنامہ جنگ کے وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کی تبدیلی کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی وزارت کے دوران ہی ہوگیا تھا، چیئرمین ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈیکلریشن سکیم کو اپنانے سے انکار کیا تھا اور موقف اپنایا کہ مجوزہ سکیم وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی گئی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کے اس موقف پر وزیراعظم نے اظہار ناراضی کیا اور شیخ رشید نے چیئرمین ایف بی آر پر جملہ کسا تھا کہ سکیم بنانے والے اس سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا تعلق پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس سے ہے ، ان کی تقرری مو جودہ حکو مت نے ہی کی تھی، ان پر اسلئے تنقید کی جارہی ہے کہ ایف بی آر کو رواں مالی سال کے ہدف کو حاصل کرنے میں نا کامی کا سامنا ہے ، اب تک 350ارب روپے کا شارٹ فال ہے جو جون تک 450ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بنک اور چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کرنے کے بعد مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا ر ہا ہے۔

مزید :

قومی -