سی ڈی 70 اور سی جی 125 سمیت ہنڈا نے اپنی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

سی ڈی 70 اور سی جی 125 سمیت ہنڈا نے اپنی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار ...
سی ڈی 70 اور سی جی 125 سمیت ہنڈا نے اپنی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنڈا اٹلس نے سال 2019ءکے دوران ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے لیکن اس مرتبہ یہ اضافہ 400 روپے سے 2000 روپے تک کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 70 ہزار 900 روپے، ہنڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت 74 ہزار 900 روپے اور ہنڈا پرائڈر کی قیمت 96 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہنڈا سی جی 125، ہنڈا سی جی 125S، ہنڈا سی جی 125S Special Edition ، سی بی 125F، اور سی بی 125F Special Edition کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے بعد سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے، سی جی 125S کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے، سی جی 125S Special Edition کی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے، سی بی 125F کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 500 روپے اور سی بی 125F Special Edition کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہنڈا سی بی 150F کی قیمت میں بھی 2000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ مارچ میں بھی کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 2000 روپے تک اضافہ کیا تھا۔