جدہ مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے زیر انتظام ایک پروقار عشایئہ کا اہتمام

جدہ مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے زیر انتظام ایک پروقار ...
جدہ مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے زیر انتظام ایک پروقار عشایئہ کا اہتمام

  



جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب جدہ کے نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے زیر انتظام ایک پروقار عشایئہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کے سابقہ ڈپٹی چیف آرگنائزر  جناب ظفر علی خان صاحب نے کی ۔ 

عشائیہ کے مہمان خصوصی امریکہ سے تشریف لائے پی ٹی ائی شکاگو کے سابقہ صدر سلیم شیخ صاحب تھے ۔ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ تشریف لائے ۔ 

عشائیہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد پی ٹی آئی سعودی عرب کے تمام عہدیداران اور ممبران نے مہمان خصوصی سے اپنا تعارف کرایا ۔

سابق ڈپٹی چیف آرگنائزر ظفر علی خان ، پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے سابق صدر سلطان عبدالباسط ، انجم اقبال وڑائچ ، زاہد محمود اعوان ، شہباز بھٹی ، عجب خان سمیت باقی تمام سینئر رہنمائوں میں چودھری ناصر حسن ، تنویر صدیق خان ، ملک سجاد جوہیہ، چوہدری فیاض احمد ، عمران خان ، انصر اقبال مغل ، امجد اقبال اعوان ، عالم بدر بھٹی ، عمر جنجوعہ ، سید حیدر علی ،  نے سلیم شیخ صاحب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے ہر مبارکباد دی اور اس موقع پر انجم اقبال وڑائچ نے حاجی محمد افضل چیمہ صاحب کی پی ٹی آئی کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہا اور زوالقرنین علی خان صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 

عشائیہ میں موجود ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مہمان خصوصی نے انکو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ۔ اختتام پر ظفر علی خان صاحب اور سلیم شیخ صاحب نے آئے ہوئے سب تحریک انصاف کے ممبران کو تحائف بھی دیئے گئے۔

مزید : عرب دنیا