ایک دوسرے کے گھر جاتی بہنوں کی گاڑی راستے میں آپس میں ہی ٹکرا گئی، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے ایسا بھی ممکن ہے

ایک دوسرے کے گھر جاتی بہنوں کی گاڑی راستے میں آپس میں ہی ٹکرا گئی، پھر کیا ...
ایک دوسرے کے گھر جاتی بہنوں کی گاڑی راستے میں آپس میں ہی ٹکرا گئی، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے ایسا بھی ممکن ہے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دو بہنیں اپنی اپنی کار میں ایک دوسرے کے گھر جانے کے لیے نکلیں اور راستے میں ان کا آپس ہی میں ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ یہ حیران کن واقعہ 1994ءمیں کرسمس سے ایک روز قبل پیش آیا۔ ہوا کچھ یوں کہ لورینی اور لیوینیا نامی یہ جڑواں بہنیں برطانیہ کے علاقے نورفوک کے دو مختلف دیہات میں رہتی تھیں۔ان دنوں برفباری ہو رہی تھی اور سڑک پر بھی برف جمی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خدا کا کرنا یہ ہوا کہ دونوں بہنیں ایک دوسری کو کرسمس کا تحفہ دینے کے لیے بیک وقت اپنے اپنے گھروں سے نکلیں اور ایک دوسرے کے گھر کی طرف روانہ ہو گئیں لیکن راستے میں سڑک پر برف ہونے کی وجہ سے ان دونوں کی گاڑیاں ہی آپس میں ٹکرا گئیں اور خوفناک حادثہ پیش آگیا۔ ان دونوں کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ریسکیو ورکرز نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

اگلے روز کرسمس تھا اور ان دونوں بہنوں نے وہ کرسمس ہسپتال میں ایک ساتھ علاج کراتے ہوئے گزارا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان کے والد کی بھی انہی دنوں سرجری ہوئی تھی اور وہ بھی اسی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، یوں اس کرسمس پر لورینی، لیوینیا اور ان کے والد تینوں ایک ہی ہسپتال میں تھے۔

مزید : برطانیہ