خاتون نے گھر کے باغ میں لگی گاجر کھانے کے لئے نکالی تو اس پر لگی انگوٹھی نظر آئی، یہ انگوٹھی کہاں سے آئی؟ جان کر یقین نہ آئے

خاتون نے گھر کے باغ میں لگی گاجر کھانے کے لئے نکالی تو اس پر لگی انگوٹھی نظر ...
خاتون نے گھر کے باغ میں لگی گاجر کھانے کے لئے نکالی تو اس پر لگی انگوٹھی نظر آئی، یہ انگوٹھی کہاں سے آئی؟ جان کر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک خاتون کی انگوٹھی کی 13سال پہلے قبل گم ہوئی تھی جو اتنے عرصے بعد ایسی جگہ سے اور ایسی حالت میں مل گئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ۔میل آن لائن کے مطابق 52سالہ میری گرامس نامی اس خاتون کی گھر کے باغیچے میں کام کرتے ہوئے گم ہونے والی انگوٹھی اتنے عرصے بعد وہاں اگنے والی ایک گاجر کے گرد لپٹی زمین سے باہر آگئی۔
میری گرامس کی منگنی کی انگوٹھی میں اس وقت گم ہو گئی تھی، جب وہ ایڈمونٹن میں واقع اپنے گھر کے باغیچے سے جڑی بوٹیاں صاف کر رہی تھی۔ میری گرامس کا کہنا تھا کہ ”میں نے جڑی بوٹیاں صاف کرنے سے پہلے انگوٹھی اتار کر وہاں رکھ دی تھی۔جو بعد میں تلاش بسیار کے باوجود مجھے نہ مل سکی۔ جب میرے شوہر کو علم ہوا کہ میری منگنی کی انگوٹھی گم ہو گئی ہے تو اس نے مجھے نئی خرید دی۔“
رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے بعد میری دوسرے گھر میں منتقل ہوگئی۔اب اس کا بیٹا اور بہو اس پرانے گھر میں مقیم تھے جہاں 13سال بعد میری کی بہو کو اپنی ساس کی گم شدہ انگوٹھی ایک گاجر کے ساتھ لپٹی ہوئی مل گئی ہے۔میری کی بہو کولن ڈیلی نے اپنے شوہر سے انگوٹھی کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ اس کی ماں کی انگوٹھی ہے جو باغ میں گم ہوگئی تھی۔ میری کا کہنا ہے کہ اب وہ اس انگوٹھی کی بہت زیادہ حفاطت کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -