’اس گھر میں لوگوں سے اس طرح بات نہیں کرتے‘ برطانیہ کی ملکہ نے اپنی نئی بہو میگھن مارکل کو کیوں بری طرح جھڑک دیا؟

’اس گھر میں لوگوں سے اس طرح بات نہیں کرتے‘ برطانیہ کی ملکہ نے اپنی نئی بہو ...
’اس گھر میں لوگوں سے اس طرح بات نہیں کرتے‘ برطانیہ کی ملکہ نے اپنی نئی بہو میگھن مارکل کو کیوں بری طرح جھڑک دیا؟

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میگھن مارکل جب سے شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کرکے شاہی خاندان کا حصہ بنی ہیں، ان کی شہزادی کیٹ کے ساتھ کشمکش اور ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کی خبریں گاہے میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔ اب ایک شاہی مصنف نے اسی عادت پر میگھن مارکل کو ملکہ برطانیہ کی طرف سے جھاڑ پلائے جانے کا حیران کن واقعہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کیٹی نکول نامی مصنف نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ ”شادی کے بعد میگھن مارکل ونڈسر کاسل گئی جہاں ان کے استقبالیہ میں دیئے جانے والے کھانے ٹیسٹ (Taste)کیے جانے تھے۔ اس دوران میگھن نے شاہی باورچی کے ساتھ سخت لفظوں میں بات کی، جس پر ملکہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم لوگوں سے اس طرح بات نہیں کرتے۔“

رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل چاہتی تھیں کہ استقبالیہ تقریب میں آنے والے ہالی ووڈ کے کچھ اداکاروں کے لیے مینیو میں انڈے بھی ہونے چاہئیں، لیکن جب انہیں پتا چلا کہ مینیو میں انڈے نہیں ہیں تو وہ برہم ہو گئیں اور شاہی باورچی سے سخت لفظوں میں شکایت کر دی۔ کیٹی نکول نے لکھا ہے کہ ”باورچی کے ساتھ اس طرح بات کرنے پر ملکہ الزبتھ میگھن مارکل کو ایک طرف لے گئیں اور تنہائی میں انہیں کہا کہ ”میگھن! اس خاندان میں ہم لوگوں کے ساتھ اس طریقے سے بات نہیں کرتے۔“کیٹی نکول نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ ”میگھن مارکل کے تاج کی وجہ سے ملکہ برطانیہ شہزادہ ہیری کو بھی ڈانٹ پلا چکی ہیں۔ میگھن مارکل شادی کی ایک تقریب میں جو تاج پہننا چاہتی تھیں اس میں سبز ہیرے لگے ہوئے تھے، جو ممکنہ طور پر روسی تھے۔ چنانچہ ملکہ نے شہزادہ ہیری کے ذریعے میگھن کو وہ تاج پہننے سے روک دیا تھا۔“

مزید : برطانیہ