پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے برطانیہ کا سب سے بڑا اعزاز ٹھکرادیا، دنیا حیران رہ گئی

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے برطانیہ کا سب سے بڑا اعزاز ٹھکرادیا، دنیا ...
پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے برطانیہ کا سب سے بڑا اعزاز ٹھکرادیا، دنیا حیران رہ گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور پاکستانی نژاد برطانوی شاعرہ امتیاز دھارکر نے شعراءکے لیے برطانیہ کا سب سے بڑا اعزاز ’پوئٹ لورئیٹ‘ (Poet Laurreate)لینے سے انکار کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق رواں سال غالب امکان تھا کہ یہ اعزاز امتیاز دھارکر کو ملتا لیکن انہوں نے پہلے ہی اسے لینے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی بھی ’عوامی کردار‘اپنانے کی بجائے صرف اپنی شاعری پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر امتیاز دھارکر یہ اعزاز قبول کر لیتیں تو وہ گزشتہ 350سال میں یہ اعزاز لینے والی پہلی ایشیائی شاعر ہوتیں۔تاہم انہوں نے یہ اعزاز لینے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کے بعد ان پر مختلف تقریبات میں جانا لازم ہو جاتا۔ 65سالہ امتیاز دھارکر نے دی گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”اس اعزاز کے لیے نامزد ہونا میرے لیے بہت عزت کی بات ہے۔ اس نامزدگی پر مجھے دنیا بھر سے جو تعریفی پیغامات موصول ہو رہے ہیں وہ میرے لیے بہت حوصلہ افزا ہیں لیکن میں اپنی شاعری پر یکسو رہنا چاہتی ہوں۔“ واضح رہے کہ امتیاز دھارکر لاہور میں پیدا ہوئیں تھی تاہم بچپن ہی میں وہ والدین کے ساتھ سکاٹ لینڈ منتقل ہو گئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔وہ اپنی بے مثال شاعری پر’دی کوئنزگولڈ میڈل‘ سمیت درجنوں اعزازات وصول کر چکی ہیں۔

مزید : برطانیہ