ہوٹل کے باتھ روم سے سابق ملکہ حسن کی لاش برآمد

ہوٹل کے باتھ روم سے سابق ملکہ حسن کی لاش برآمد
ہوٹل کے باتھ روم سے سابق ملکہ حسن کی لاش برآمد

  



میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک یوراگوئے کی سابق ملکہ حسن فاطمیہ ڈاویلا کی میکسیکو میں پراسرار طریقے سے موت واقع ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 31سالہ فاطمیہ نے 2006ءمیں مقابل حسن جیتا اور ’مس یوراگوئے‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ بطور ماڈل کام کر رہی تھیں۔ گزشتہ روز ان کی لاش میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک ہوٹل کے باتھ روم میں لٹکتی ہوئی ملی۔

حکام کے مطابق فاطمیہ میکسیکو سٹی کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھیں جہاں اپنے کمرے کے ساتھ ملحق باتھ روم سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔ ہوٹل کے عملے نے ان کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ وہ 23اپریل کو میکسیکو آئیں اور اس ہوٹل میں ٹھہریں۔“

رپورٹ کے مطابق پولیس نے وقوعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا فاطمیہ نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فاطمیہ ایک جاب کے لیے انٹرویو دینے میکسیکو سٹی آئی تھیں۔حکام کی طرف سے اس ہوٹل کا نام نہیں بتایا گیا جہاں سے فاطمیہ کی لاش برآمد ہوئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس