برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی نوجوان کو ہٹلر کو سلیوٹ مارنے کی خواہش مہنگی پڑگئی

برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی نوجوان کو ہٹلر کو سلیوٹ مارنے کی خواہش مہنگی ...
برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی نوجوان کو ہٹلر کو سلیوٹ مارنے کی خواہش مہنگی پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغرب میں ایڈولف ہٹلر کی تعریف کرنا گناہ کبیرہ خیال کیا جاتا ہے اور اس کے مرتکب شخص کو عہدے سے ہاتھ دھونے کے ساتھ دیگر کڑی صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اب ایک پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان بھی ہٹلر کی تعریف کرکے مشکل میں پھنس گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ نوجوان 37سالہ کامران اشتیاق ہے جو برٹش پاکستانی یوتھ کونسل کا صدر ہے، جس نے فیس بک پر ہٹلر کی تعریف کی تاہم اس نے یہ تعریف 2014ءمیں کی تھی جو اب جا کر دنیا کی نظروں میں آئی ہے۔
اس پوسٹ میں کامران اشتیاق نے لکھا تھا کہ ”میں ہٹلر کو سلیوٹ کرتا ہوں کہ اس نے یہودیوں کو قتل کیا۔“اب اس پوسٹ کی وجہ سے کامران اشتیاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔یہ مطالبہ کرنے والوں میں برمنگھم سے ایم پی منتخب ہونے والے خالد محمود بھی شامل ہیں۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ ”میں نے صرف ان یہودیوں کی بات کی تھی جو فلسطینیوں کو قتل کر رہے ہیں۔کچھ ایسے یہودی بھی ہیں جو فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں۔“

مزید :

برطانیہ -