سبحان اللہ یورپ کے بڑے شہر میں محمد مقبول ترین نام بن گیا

سبحان اللہ یورپ کے بڑے شہر میں محمد مقبول ترین نام بن گیا
سبحان اللہ یورپ کے بڑے شہر میں محمد مقبول ترین نام بن گیا

  



برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں بچوں کے مقبول ناموں کے حوالے سے ایک تحقیقاتی سروے کیا گیا ہے ، جس میںحیران کن انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال لڑکوں کے ناموں میں ’محمد‘ مقبول ترین نام رہا۔ میل آن لائن کے مطابق ایسوسی ایشن فار جرمن لینگوئج کے زیراہتمام کرائے گئے اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ ”2018ءمیں دارالحکومت برلن میں ’محمد‘ سب سے زیادہ مقبول نام رہا۔“

رپوٹر کے مطابق جرمنی کی 16سٹیٹس میں یہ نام 2018ءکے پہلے 10مقبول ترین ناموں میں شامل رہا اور پورے جرمنی میں مجموعی طور پر ’محمد‘ مقبول ترین ناموں میں 24ویں نمبر پر آیا۔ ایسوسی ایشن کی منیجنگ ڈائریکٹر اینڈریا ایویلس کا کہنا تھا کہ ”محمد نام کی مقبولیت میں اضافہ یقینی طور پر ملک میں پناہ گزینوں کی تعداد بڑھنے کے باعث ہوا اور امکان ہے کہ 2021ءیا 2022ءمیں یہ نام مجموعی طور پر جرمنی کے پہلے 10مقبول ترین ناموں میں شامل ہو جائے گا۔ “ واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے 2015ءمیں پناہ گزینوں کے لیے اپنے ملک کی سرحدیں کھول دی تھیں جس کے بعد 10لاکھ سے زائد پناہ گزین جرمنی پہنچ چکے ہیں۔ ان میں اکثریت مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کے باشندوں کی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...