پاکستانی اداکارہ مہر بانو کی ڈانس کرتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاکردیا

پاکستانی اداکارہ مہر بانو کی ڈانس کرتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ ...
پاکستانی اداکارہ مہر بانو کی ڈانس کرتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاکردیا

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ، فلم ساز اور ڈانسر مہربانو نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پرڈانس کی ایک ویڈیو پوسٹ کردی جس پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگ انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ویڈیو میں مہر بانو مغربی طرز کا لباس پہنے ساحل سمندر پر رقص کر رہی ہوتی ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے جس طرح ہمارے روایتی رقص میں مغربی ڈانس کی آمیزش کی اس پر ان کے مداح ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں لیکن جیسا کہ اداکاراﺅں کی ایسی پوسٹس پر کچھ لوگوں نے انہیں شرم دلانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے چنانچہ اس پوسٹ کے نیچے بھی کمنٹس میں ایسے ہی لوگوں کی اکثریت ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”او بہن جی، یہ کوئی تھائی لینڈ نہیں ہے، یہ کراچی ہے۔“ ایک اور نے مہر بانو کے ڈانس پر طنز کرتے ہوئے فقرہ کسا کہ ”اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا مت بھولیں، شکریہ۔“ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”شرم کرو، کم از کم اپنے وقار کا ہی کچھ خیال کر لو۔ تم اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتی ہو لیکن اسے پرائیویٹ رکھو۔“ایک اور صارف نے آخری حد عبور کرتے ہوئے لکھا کہ ”میرے خیال میں ایسے لوگوں کو دھکے دے کر ملک سے نکال دینا چاہیے۔ تاکہ یہ لوگ ان ممالک میں جا کر رہیں جہاں ایسی حرکتوں کی تعریف کی جاتی ہے۔دل تو کر رہا ہے اس کے منہ پر ایک رکھ کے دوں۔“

مزید : تفریح


loading...