اداکارہ ثنا اور کبریٰ خان کی اس سادہ سی تصویر پر پاکستانیوں نے ایسی ایسی شرمناک باتیں کہہ دیں کہ جان کر ہی رنگ لال ہوجائے

اداکارہ ثنا اور کبریٰ خان کی اس سادہ سی تصویر پر پاکستانیوں نے ایسی ایسی ...
اداکارہ ثنا اور کبریٰ خان کی اس سادہ سی تصویر پر پاکستانیوں نے ایسی ایسی شرمناک باتیں کہہ دیں کہ جان کر ہی رنگ لال ہوجائے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکاراﺅں کی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کرنا اور انہیں شرم دلانے کی سعی کرنا بھی گویا کچھ لوگوں کی جبلت بن چکی ہے۔ گزشتہ دنوں معروف اداکاراﺅں ثناءفخر اور کبریٰ خان کی ایک تصویر منظرعام پر آئی اور ایک صارف نے اس تصویر کی مناسبت سے موضوع تجویز کرنے کی شرارت کر دی، جس پر لوگوں نے ایسی بے شرمی دکھائی کہ آدمی بے اختیار استغفراللہ پکار اٹھے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق کچھ بدطینتوں نے دونوں اداکاراﺅں کے جسم کے ایک مخصوص حصے کو لے کر فقرے کسنے شروع کر دیئے۔ ایک نے لکھا کہ ”میرے خیال میں یہ پراجیکٹ مختلف پھلوں کے متعلق ہے۔“ ایک او رنے کہا کہ ”میرے ذہن میں ایسا موضوع آ رہا ہے جو اس تصویر میں کبریٰ خان کے دوپٹے سے زیادہ بے کار ہے۔“ ایک شخص نے کہا کہ ”میں نے یہ تصویر محفوظ کر لی ہے۔ جب میرے بچے سکول جائیں گے اور ٹیچر انہیں متضاد الفاظ سکھائے گا تو میں انہیں یہ تصویر دکھا کر بڑے اور چھوٹے کا فرق سمجھاﺅں گا۔“ایک صارف نے ان کمنٹس کرنے والوں کی ذہنیت پر بجا طور پر ماتم کرتے ہوئے لکھا کہ ”ایسے کمنٹس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارا ملک بدقسمتی کا شکار کیوں ہے۔ خدا ہم پر رحم کرے۔“

مزید : تفریح