اداکارہ غنا علی کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی انہیں حیا کے درس دینے لگے

اداکارہ غنا علی کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی انہیں حیا کے درس دینے ...
اداکارہ غنا علی کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی انہیں حیا کے درس دینے لگے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رنگریزا اور مان جاﺅ ناں جیسے ڈرامہ سیریلز سے شہرت پانے والی اداکارہ و ماڈل غنا علی کی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس تصویر میں غنا علی نے انتہائی مختصر لباس پہن رکھا ہوتا ہے اور اس کے جسم کے کچھ حصے نمایاں ہو رہے ہوتے ہیں۔ یہ تصویر ’آل پاک ڈرامہ پیج‘ نامی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی جہاں صارفین نے کمنٹس میں اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”اس کے چہرے کے تاثرات بہت ’کیوٹ‘ہیں لیکن لباس بہت فحش پہن رکھا ہے۔“ ایک اور شخص نے کہا کہ ”ان اداکاراﺅں کو شرم بھی نہیں آتی۔ پتا نہیں کیونکہ ان سب نے بھارتی اداکاراﺅں کی پیروی شروع کر دی ہے۔“

ایک اور صارف نے لکھا کہ ”یہ تو بالکل ہی ننگی ہو گئی۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”اللہ پاک ہدایت دے ایسے لوگوں کو بھی اور ہم سب کو بھی۔“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”اس نے سارے پیسے شلوار پر ہی بچانے تھے، کچھ اور پیسے خرچ کرکے ایک شلوار بھی سلوا لیتی۔“

ایک اور لڑکی نے لکھا کہ ”پہلے دوپٹہ لینے کا رواج ختم ہوا، پھر قیمض کے بازو ختم ہوئے اور اب شلوار ہی غائب ہو گئی۔میڈیا آہستہ آہستہ پتھرکے دور کی طرف جا رہا ہے۔“

مزید : تفریح


loading...