روزانہ 2 کھجوریں کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے آپ بھی جان لیں

روزانہ 2 کھجوریں کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ رمضان المبارک کی آمد سے ...
روزانہ 2 کھجوریں کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے آپ بھی جان لیں

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کھجور کے بے شمار طبی فوائد ہیں اور یہ توانائی سے بھرپور پھل ہے۔ اب ماہرین نے ایک ہفتے تک روزانہ 2کھجوریں کھانے کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔ ویب سائٹ hhdresearch.orgکے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”دو کھجوروں (3.5اونس) میں اس قدر پوٹاشیم ہوتا ہے کہ آپ کے جسم کی روزانہ کی ضرورت کا 20فیصد پورا کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ان میں 7گرام فائبر، 2گرام پروٹین اور کئی اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔مزید اس میں خاصی مقدار میں تانبا، مینگنیز، وٹامن بی 6، میگنیشم اور آئرن بھی پائے جاتے ہیں۔

صرف دو کھجوریں روزانہ ایک ہفتہ کھانے سے انسان کا نظام انہضام بہت مضبوط ہو جاتا ہے اور جسم میں توانائی مستحکم ہو جاتی ہے۔ اس سے انسان کے کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں اور عمر کے ساتھ ذہنی کارکردگی میں آنے والی کمی کا خاتمہ ہوتا ہے اور انسان کی یادداشت اور دیگر دماغی افعال بہتر ہو جاتے ہیں۔اس سے انسان کا مصنوعی شوگر پر انحصار کم ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں بھی صحت مندی کا حصول ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...