اپنی سوتیلی بیٹی کو اٹھارہ سو مرتبہ سے زائد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا بدقسمت باپ

اپنی سوتیلی بیٹی کو اٹھارہ سو مرتبہ سے زائد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ...
اپنی سوتیلی بیٹی کو اٹھارہ سو مرتبہ سے زائد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا بدقسمت باپ

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک باپ کے اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ایسا ہولناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلوی شہر برسبین میں پیش آیا ہے جہاں اس بدطینت شخص نے 6سال کے دوران اپنی سوتیلی بیٹی کو1800سے زائد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ایک بار جب وہ حاملہ ہو گئی تو اس کے پیٹ میں لاتیں مارتا رہا تاکہ اس کا حمل ضائع ہو جائے۔ تاہم حمل ضائع نہ ہوا اور اس کا پیٹ بڑھنے پر اس شیطان صفت انسان کی درندگی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اس وقت بچی سے زیادتی کرنی شروع کی جب اس کی عمر محض 9سال تھی اور 15سال کی عمر میں وہ اپنے سوتیلے باپ کے بچے کی ماں بن گئی۔ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اب اسے 15سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ عدالت میں لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”اپنے باپ کی اس حرکت کی وجہ سے میں اکثر خودکشی کرنے کا سوچتی تھی۔ میں کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھی کیونکہ اس نے مجھے جان سے ماردینے کی دھمکی دے رکھی تھی اور میں کم عمر ہونے کی وجہ سے انتہائی اس سے انتہائی خوفزدہ رہتی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...