پاکستان میں روزہ کتنا لمبا ہوگا، دنیا میں سب سے لمبا اور سب سے مختصر روزہ کہاں ہوگا؟ آپ بھی جانئے

پاکستان میں روزہ کتنا لمبا ہوگا، دنیا میں سب سے لمبا اور سب سے مختصر روزہ ...
پاکستان میں روزہ کتنا لمبا ہوگا، دنیا میں سب سے لمبا اور سب سے مختصر روزہ کہاں ہوگا؟ آپ بھی جانئے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے گلف نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں دنیا بھر میں روزے کے اوقات کی طوالت کے متعلق بتا دیا ہے۔ اخبار نے بتایا ہے کہ اس سال دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک (Murmansk)میں ہوں گے جن کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20گھنٹے 45منٹ ہو گا جبکہ سب سے چھوٹے روزے ارجنٹینا کے شہر اوشوالا (Ushuala)میں ہوں گے جہاں ان کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11گھنٹے ہو گا۔

پاکستان میں روزوں کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 15گھنٹے اور 14منٹ ہو گا۔ دیگر ممالک کی بات کی جائے تو آئس لینڈ میں روزانہ 19گھنٹے 26منٹ، سویڈن میں 19گھنٹے 43منٹ، ناروے میں 18گھنٹے 43منٹ، برطانیہ میں 17گھنٹے 51منٹ، سکاٹ لینڈ میں 18گھنٹے 14منٹ، ایران میں 15گھنٹے 26منٹ، سعودی عرب میں 14گھنٹے 37منٹ اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14گھنٹے 51منٹ ہو گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس