پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب
پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب

  



جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب انصافینز کے زیراہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا پروقار تقریب کے موقع پر معزز مہمانوں کا استقبال قاضی الیاس خواجہ حماد عمران خان شعیب الطاف نبیل رضا طارق ندیم ملک عاصم اعواں ملک ریحان آمین و دیگر نے کیاپروقار تقریب کے موقع پر نقابت کے فرائض خواجہ حماد اور فخر عدنان نے سرانجام دیئے  تقریب کا آغاز ملک عاصم حسین اعوان نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ وسلم کا شرف احمد زبیر اور ایمان منیر نے حاصل کیا ۔

تقریب کے موقع پر خطاب کرنے والوں میں محمد افنان اکرام اللہ خان ملک لیاقت علی خان اسماعیل رضا نذیر احمد چغتائی قاضی الیاس لیاقت خان چغرزئی نیاز خان حمید خان رمدانی معازلیاقت خان  وہ دیگر شامل تھے ۔تقریب کے موقع پر مقررین نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پاکستان تحریک انصاف کی 23 سالہ محنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے قائد عمران خان نے جس طرح ہمت عزم اور لگن سے پاکستان تحریک انصاف کو تقویت دی اور ملک سے چوروں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے عوام کے بھرپور تعاون سے سے اقتدار میں آئے یہ ایک حقیقت ہے کہ عوام چوروں اور لٹیروں سے عاجز آ چکے تھے اور عمران خان ہی ایک واحد کرن تھی جو کہ ملک پاکستان کو اندھیروں سے نکال سکے اور انشاء اللہ آج وہ دن پوری دنیا نے دیکھا جب مخالفین کے دانت کھٹے ہوگئے اور قائد عمران خان وزیراعظم پاکستان بن گئے عوام انشاءاللہ پرامید رہیں وہ وقت دور نہیں جب ملک پاکستان میں امن و امان کی بحالی اور معاشی استحکام ہوگا اور ملک ترقی کرے گا سابق حکمرانوں نے جس طرح ملک پاکستان کو لوٹا اور بیرون ممالک میں اپنی جائیدادیں بنائی اور غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی کو عیاشیوں میں صرف کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ملک کے پاکستان بری طرح معاشی بحران کا شکار ہے اور عقائد عمران خان اپنی بھرپور کوششوں سے ان کے پاکستان کو اس اذیت سے نجات دلانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان مخالفین کی سازشوں پر کسی قسم کا کان نہ دھریں یہ صرف پروپیگنڈا اور محض بغض عمر ان خان کی وجہ سے ملک پاکستان کو مستحکم نہیں کرنا چاہتے کارکنان انشاءاللہ متحد رہیں اور اچھے وقت کا انتظار کریں ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ بیرونی قرضہ جات کی وجہ سے ملک پاکستان میں معاشی بحران آچکا ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے ثمرات بہت جلد عوام کو میسر ہوں گے اور انشاءاللہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کسی بیرون ملک نہیں بلکہ وہ کہ پاکستان کی عوام پر ہی سرف ہو گی آپ سب لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ مہمندڈیم کا افتتاح ہوچکا ہے اور عوام دیکھیں گے کہ بہت جلد ان کے پاکستان میں سے بجلی کا بحران ختم ہوجائے گا اور یہ کاغذی کارروائی نہیں بلکہ عملی کام ہوگا جس کو عوام اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کا شکریہ تقریب کے میزبان خواجہ حماد قاضی الیاس نے ادا کیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...