پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا:سکندرشیرپاؤ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا:سکندرشیرپاؤ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا:سکندرشیرپاؤ

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سینئروزیر خیبر پختونخوا اورقومی وطن پارٹی کے رہنماسکندرحیات خان شیرپاؤ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے مزید اضافہ کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم اسے مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہوشربا مہنگائی کے مارے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

پشاور میں پارٹی کے مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف اور دیگر بیرونی ایجنڈوں پر عمل پیرا ہوکر پٹرولیم مصنوعات،جان بچانے والی ادویات ،بجلی و گیس اورمختلف ٹیکسوں کے نام پر غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں ،کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں غریب عوام پہلے ہی دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ اوپرسے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی صورت میں ان پرمزید بوجھ ڈالا گیا جس سے ان کی قوت خرید مکمل طور پر جواب دے گی۔انھوں نے سوال کیا کہ کہاں ہے کرپشن سے پاک حکومت؟کہاں ہے پی ٹی آئی کے وہ وزیر اور مشیر جو پٹرول کی قیمت 38روپے لیٹر لانے کے دعوے کر رہے تھے؟موجودہ حالات اور پی ٹی آئی کے عوام دشمن اقدامات نے ہمارے موقف کو صحیح ثابت کردیا کیونکہ ہم پہلے کہہ چکے تھے کہ پی ٹی آئی کے بلند و بانگ دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف مسند اقتدار تک پہنچنا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور