نئے گورنر سٹیٹ بینک مصر میں کیا کام دکھا کر پاکستان آرہے ہیں ؟جان کر پاکستانی تھر تھر کانپنے لگ جائیں گے

نئے گورنر سٹیٹ بینک مصر میں کیا کام دکھا کر پاکستان آرہے ہیں ؟جان کر پاکستانی ...
نئے گورنر سٹیٹ بینک مصر میں کیا کام دکھا کر پاکستان آرہے ہیں ؟جان کر پاکستانی تھر تھر کانپنے لگ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے معاشی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے گزشہ رات اچانک گورنر سٹیٹ بینک اور چیئر مین ایف بھی آر کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کے استعفے کے بعد ممکنہ طور پر یہ عہدہ رضا باقر کو سٹیٹ بینک کا نیا گورنر بنانے کی اطلاعات ہیں ۔
اس حوالے سے پاکستانی گلو کار فاخر محمود نے کہا ہے کہ سننے میں آرہا ہے کہ ممکنہ طور پر نئے گورنر سٹیٹ بینک کی مصر میں بہت اچھی کار کردگی رہی ہے اور اب وہ قاہرہ سے پاکستان آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرنسی سو فیصد ڈی ویلیو ہو گئی ہے ،انرجی کی قیمت دو مرحلوں میں 110سے 130فیصد مہنگی ہو گئی ہے ،سیلز ٹیکس کی جگہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس 14فیصد بڑھ گیا ہے اور اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں ۔یہ بہت ہی سخت وقت ہے ۔


دوسری جانب معروف اینکر طلعت حسین نے کہا ہے کہ طارق باجوہ کے'زبردستی استعفے' کے بعد رضا باقرکو سٹیٹ بینک کا نیا گورنربنانے کی اطلاعات۔ رضاباقر مصر میںIMFکے نمائندے ہیں۔ IMF کیلئے رومانیہ مشن چیف اور قرض پالیسی شعبے کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ ان کے اور حفیظ شیخ کے ملاپ سےIMFکا قبضہ مکمل ہو گیا۔ یہ ہے نیا پاکستان اور یہ ہے مثبت سمت

مزید :

قومی -