نواز شریف 7مئی کوخود کوجیل حکام کے حوالے کریں گے :ن لیگ

نواز شریف 7مئی کوخود کوجیل حکام کے حوالے کریں گے :ن لیگ
نواز شریف 7مئی کوخود کوجیل حکام کے حوالے کریں گے :ن لیگ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی ، نواز شریف 7مئی کو خود کوجیل حکام کے حوالے کریںگے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ن لیگی رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نوازشریف کوصحت کے مسائل درپیش ہیں،نوازشریف7مئی کوخودکوجیل حکام کے حولے کریں گے، نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے ، مسلم لیگ ن آنیوالے وقت میں کلیدی کردار ادا کر ے گی ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہبازشریف اپنے ٹیسٹ کرانے لندن گئے ہیں شہبازشریف آئندہ 8روزمیں واپس آجائیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف نواز شریف کے اوپننگ بیٹسمین ہیں ہے ، چودھری نثار کیلئے دلوں اور پارٹی میں جگہ موجود ہے ، ن لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے جو شہباز شریف اور نواز شریف کاہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام غیر آئینی اور جمہوریت پر حملہ ہے ، جیسے ہی حکومت نوٹیفکیشن کریگی عدالت میں چیلنج کیا جائیگا ، پنجا ب کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی سیاسی وجوہات کی بناءپر کی گئی ۔ ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے پاس اقتصادی ویژن موجودہے ، یکم اپریل 2018کے بعد ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی شخصیت پارٹی کا سرمایہ ہے ، ان کے متحرک ہونے سے کارکنوں میں جذبہ پیدا ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...