”جہانگیر ترین وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے 35امید واروں کے انٹر ویو کر چکے ہیں “تصدیق ہو گئی

”جہانگیر ترین وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے 35امید واروں کے انٹر ویو کر چکے ہیں ...
”جہانگیر ترین وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے 35امید واروں کے انٹر ویو کر چکے ہیں “تصدیق ہو گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صحافی لیاقت حسین نے کہا ہے کہ جہانگیرترین پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے اب تک 35افراد کے انٹر ویوز کرچکے ہیں ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نجی نیوز چینل کے صحافی نے چوہدری اعجاز سے جہانگیر ترین سے متعلق سوالات کیے ۔صحافی نے پوچھا کہ جہانگیر ترین پارٹی کے معاملات نہیں دیکھ رہے ؟جس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کے معاملات نہیں دیکھ رہے بلکہ وہ حکومت میں بہت تعاون کر رہے ہیں ۔صحافی نے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے انٹر ویوز لے رہے ہیں ؟اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ وہ جو بھی کرتے ہیں وزیراعظم کی معاونت کرنے کے لیے کرتے ہیں ۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ یعنی جہانگیر ترین نے انٹر ویوز وزیراعظم کی مرضی سے لیے ہیں ؟اعجاز چوہدری نے جواب دیا کہ میرا خیال سے وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر یہ کام ہو ہی نہیں سکتا ۔ صحافی نے پوچھا کہ جہانگیر ترین نے 35لوگوں کے انٹر ویوزکیے ؟اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ مجھے کچھ دوستوں سے معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر ترین نے کچھ لوگوں سے تفصیلات ،مشاغل اور زندگی کے مختلف معاملات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے ۔

مزید : قومی


loading...