افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 43 داعش جنگجو ہلاک

افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 43 داعش جنگجو ہلاک
افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 43 داعش جنگجو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(صباح نیوز)افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی حملے میں 43داعش جنگجووں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے جب کہ طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیاکے مطابق افغانستان صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں داعش جنگجووں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 43جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں کنڑ میں دو مختلف مقامات پر فضائی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔افغان فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ صوبے کنڑ کے ضلع چھاپرا میں کیے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں جنگجووں میں سے اکثریت بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد کی ہے۔ ان علاقوں میں تاحال شدت پسند جماعتیں متحرک ہیں۔دوسری جانب افغان طالبان نے بادغیس کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ قاضی کے علاقے میں طالبان حملے میں 3سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ ان علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عظم مشاورتی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے 175طالبان جنگجووں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے امن مذاکرات کے تناظر میں مشروط جنگ بندی کا عندیہ دیا تھا تاہم اس پر طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔