رمضا ن المبارک کے چاند کی رویت کا وقت کتنے مختصر لمحات پر مشتمل ہوگا ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

رمضا ن المبارک کے چاند کی رویت کا وقت کتنے مختصر لمحات پر مشتمل ہوگا ، محکمہ ...
رمضا ن المبارک کے چاند کی رویت کا وقت کتنے مختصر لمحات پر مشتمل ہوگا ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیا ت نے کہاہے کہ چاند کی رویت کا وقت کل غروب آفتاب کے وقت دوسے چھ منٹ ہوگا ۔

جیونیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی رویت کا وقت صرف دو سے چھ منٹ ہوگا ۔ رمضان المبارک کا چاند 5 جولائی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 03:45 پر پیدا ہو جائے گا اور اسے نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے اور 21 منٹ کی عمر درکار ہو گی۔ اس لیے 6 جولائی کی شام کے وقت چاند نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا ، حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

مزید : قومی