سمندر سے تیل نکلے گا یا نہیں ؟مشیر پیٹرولیم نے پاکستانیوں کو ڈرا دیا

سمندر سے تیل نکلے گا یا نہیں ؟مشیر پیٹرولیم نے پاکستانیوں کو ڈرا دیا
سمندر سے تیل نکلے گا یا نہیں ؟مشیر پیٹرولیم نے پاکستانیوں کو ڈرا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے سمندر سے گیس نکلنے کی خوشخبر ی قوم کو سنائی تو سارے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ،اس حوالے سے مختلف مواقع پر وزراءنے بھی وزیراعظم کے بیان کی تائد کرتے ہوئے قوم کی امیدیں بندھائی تھیں اور اس حوالے سے مختلف تاریخیں بھی سامنے آئیں تاہم ابھی تک گیس نکلنے کی کوئی خبر سامنے نہ آسکی ۔اس حوالے سے مشیر پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ یہ بات قبل از وقت ہے کہ گہرے سمندر سے تیل و گیس کا ذخیرہ لازمی ملے گا تا ہم امکانات موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ گہرے سمندر سے تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ ملنے کا امکان موجود ہے لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ گیس و تیل لازمی نکلنے گا، جیو لوجیکل اسٹرکچر کی بنیاد پر جہاں ہائیڈرو کاربن موجود ہونے کے امکانات ہیں وہاں پہنچے میں دو ہفتے لگیں۔واضح رہے کہ کراچی سے 230کلو میٹر دور گہرے سمندر میں کیکڑا کے مقام پر تیل و گیس کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : قومی


loading...