مونس الہٰی کے بعد ق لیگ کے ایک اور اہم رہنما پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کیخلاف میدان میں آگئے

مونس الہٰی کے بعد ق لیگ کے ایک اور اہم رہنما پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام ...
مونس الہٰی کے بعد ق لیگ کے ایک اور اہم رہنما پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کیخلاف میدان میں آگئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغانے کہاہے کہ کے پی کا کاپی پیسٹ پنجاب میں نہیں چل سکے گا ، پنجاب میں جرگہ سسٹم نہیں چل سکتا ۔

جیونیوز کے مطابق کامل علی آغا نے کہاہے کہ پنجاب میں جرگہ سسٹم نہیں چل سکتا ، پنجاب میں محلہ کمیٹیوں کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا ، ہمارے دیہات میں برادری کے بزرگ فیصلے کرتے ہیں نہ کہ سرپنچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیاہے کہ ہمارے دور کا بلدیاتی نظام ڈلیور کرنے میں کامیاب رہاہے ،کے پی کا کاپی پیسٹ پنجاب میں نہیں چل سکے گا ، پنجاب میں ایسا پنچایتی نظام نہیں چل سکتا جو بلدیاتی نظام میں دیا گیاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اتحادیوں سے مشاورت نہ ہونے سے مسائل ہورہے ہیں ، ہمیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ فیصلہ سازی میں اتحادیوں سے مشاورت کی جائیگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری قیادت سے مشاور ت جاری رہے تو بہتری آسکتی ہے ۔

مزید : قومی


loading...