حکومت نے مریم نواز کوپارٹی عہدہ دیئے جانے کی مخالفت کردی

حکومت نے مریم نواز کوپارٹی عہدہ دیئے جانے کی مخالفت کردی
حکومت نے مریم نواز کوپارٹی عہدہ دیئے جانے کی مخالفت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سزایافتہ شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا ، مریم نوازسزایافتہ ہیں،انہیں پارٹی کاعہدہ دےدیاگیا،مریم نوازکوعہدہ دیناالیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے،اپوزیشن عوامی مسائل کے حل اور نظام کی تبدیلی کیلئے حکومت کا ساتھ دے اور خود کوکرپشن کی سوچ سےآزاد کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن حکومت سےمل کرملک کیلئےکام کرے ،اپوزیشن قانون سازی کیلئےحکومت کاساتھ دے اور پارلیمنٹ میں اپنامثبت کرداراداکرے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، وزیر اعظم ملک میں امن وامان چاہتےہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین باربار کہہ رہےتھے کہ غیرملکی سرمایہ کارکہاں ہیں؟وزیراعظم نےپاکستان میں گاڑیاں بنانےکےمنصوبےکاافتتاح کیا،گاڑیوں کاپلانٹ لگنےسےہزاروں افراد کوروزگارملےگا،آج وزیر اعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کیاہے ، نیا ہاؤسنگ سکیم سے بےگھرافرادکو گھر ملیں گےاورحکومت کےاقدامات سےعوام کوریلیف ملےگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے رمضان سے پہلے یہ منصوبہ دےکرمثال قائم کی،وزیراعظم پسے ہوئے طبقات کواوپراٹھاناچاہتے ہیں،اپوزیشن پارلیمنٹ میں مثبت کرداراداکرے ، عوامی مسائل کےحل اور نظام کی تبدیلی کیلئے حکومت کا ساتھ دے اور خود کوکرپشن کی سوچ سےآزاد کرے.

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین کوبااختیارکرکےمعاشی انقلاب لاسکتےہیں،سزایافتہ شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا،مریم نوازسزایافتہ ہیں، سپریم کورٹ سےسزایافتہ خاتون کون لیگ نےنائب صدرمقررکردیا،مریم نوازکوعہدہ دینا الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی اور ن لیگ کا یہ اقدام الیکشن کمیشن کےمنہ پرطمانچہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہیں چاہے گی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو،عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاجاتاہے۔

مزید : قومی


loading...