سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لئے پرامید

سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لئے پرامید
 سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لئے پرامید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(صباح نیوز)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے تیاری بہت اچھی ہے،قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ 5 مئی کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ  کل(اتوار کو) کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ اور ایک پریکٹس میچ جیت چکی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ گیا ہے جب کہ محمد یاسر کو آرام دیا جائے گا۔کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاری بہت اچھی ہے، ٹیم نے سیریز سے قبل دو ون ڈے اور ایک ٹی 20 ٹور میچ کھیلا جس میں اب تک بولرز، بیٹسمین اور فیلڈرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہت اچھی ٹیمیں ہیں، پاکستانی ٹیم گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہوئی آ رہی ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی بہترین ٹیم ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں بہت  پرامید ہوں کہ پہلے ٹی20میں اچھا پرفارم کریں گے، ورلڈ کپ سے قبل ہماری تمام تر توجہ انگلینڈ کے خلاف 5ایک روزہ میچوں پر ہے جس کے لیے تمام لڑکے بھرپور تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام فاسٹ بولرز بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں اور ہمارے لیے 4 پیسرز کا سلیکشن بہت ٹف ہو گا۔

مزید :

کھیل -T20 World Cup -