کرپشن کی وجہ سے ہمار ی نسلوں کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا :وزیر اعظم کی اینٹی کرپشن کو بڑے مجرموں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت

کرپشن کی وجہ سے ہمار ی نسلوں کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا :وزیر اعظم کی اینٹی کرپشن ...
کرپشن کی وجہ سے ہمار ی نسلوں کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا :وزیر اعظم کی اینٹی کرپشن کو بڑے مجرموں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن کی وجہ سے ہم خطے کے دوسرے ممالک سے پیچھے ہیں اور ہمار ی نسلوں کا مستقبل داﺅ پر لگ گیاہے ، کرپشن کے ناسور نے ہمارے ملک کوبے حد نقصان پہنچایا ہے ، ماضی کی کرپشن کے باعث آج معاشی بدحالی کاشکار اور قرضے لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اعجاز شاہ نے اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ہم خطے کے دوسرے ممالک سے پیچھے ہیں اور ہمار ی نسلوں کا مستقبل داﺅ پر لگ گیاہے ، کرپشن کے ناسور نے ہمارے ملک کوبے حد نقصان پہنچایا ہے ، ماضی کی کرپشن کے باعث آج معاشی بدحالی کاشکار اور قرضے لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے فرائض موجودہ حالات میں جہاد ہیں، اینٹی کرپشن کی پہلی ترجیح بڑے مجرموں کیخلاف ایکشن لینا ہونی چاہئے ، بڑے مجرموں کی وجہ سے محروم اور پسے ہوئے طبقات مشکلات میں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اینٹی کرپشن افسران بلا خوف وخطر اور بغیردباﺅ کے فرائض سرانجام دیں، افسران کو کوئی پریشانی درپیس آئے تو ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا ۔

مزید :

قومی -