حقیقی چمپین وہ ہوتا ہے جو برے وقت کا مقابلہ کرے ،وزیراعظم کا ایچی سن کے طلبا سے خطاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حقیقی چیمپین وہ ہوتا ہے جو برے وقت کا مقابلہ کرے کیونکہ جب بھی برا وقت ہوتا ہے تو اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ،انسان اپنے آپ کو تزکیہ نفس سے بہتر بنا سکتا ہے ۔لاہور میں ایچی سن کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا اصول ہے، پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا۔انہوں نے کہا کہ آدھے پاکستانی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے، قائد اعظم کو سیاست کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے آزادی کے لیے 40 سال جدوجہد کی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیسے کمانے سے نہیں بلکہ بڑی ذمہ داری نبھانے سے بڑا آدمی بنتے ہیں، بڑے لوگ وہ بنیں گے جو اپنی قوم کے لیے آگے جا کر کام کریں گے کیوں کہ دنیا ان کو یاد رکھتی ہے جو انسانوں کے لیے کام کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کو اس لیے یاد رکھا جاتا ہے کہ انہوں نے آزادی کے لیے کام کیا، چیمپیئن وہ ہوتاہے جو برے وقت کو ہینڈل کرتاہے، دنیا میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔