وزیر اعظم اس وقت شاہی قلعہ میں کیا کر رہے ہیں ؟ لاہوریوں کیلئے خوشخبری آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان شاہی قلعہ لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں تصویری دیوار کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیاہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شاہی قلعہ میں تصویری دیوار کی افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کررہے ، مشہور زمانہ تصویری دیوار مغل بادشاہ شاہ جہان کے دور میں تعمیر کی گئی تھی ۔
تصویری دیوار کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور بھی موجود ہیں ، تقریب میں صوبائی اور وفاقی وزراءبھی شریک ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شاہی قلعہ کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور شہریوں کو بہترین تفریحی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے تصویری دیوار کی از سر نو آرائش کا کام شروع کردیا گیاہے ۔