گوتم گمبھیر ایک بدمزاج کرکٹر،شاہد آفریدی کے سچ پر بھارتی بلے باز بلبلا اٹھے

گوتم گمبھیر ایک بدمزاج کرکٹر،شاہد آفریدی کے سچ پر بھارتی بلے باز بلبلا اٹھے
 گوتم گمبھیر ایک بدمزاج کرکٹر،شاہد آفریدی کے سچ پر بھارتی بلے باز بلبلا اٹھے

  



 نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی کتاب’’گیم چینجر ‘‘ میں ہندوستانی کرکٹر  کو بد مزاج کرکٹر قرار دینے پر بھارتی بلے باز کی چیخیں نکل گئیں،بوم بوم آفریدی کے خلاف زہر اگلنے لگے، بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو میڈیکل کی بنیاد پر ویزے اب بھی جاری کیے جا رہے ہیں، شاہد آفریدی بھارت آئیں،میں خود اُن کا نفسیاتی علاج کراؤں گا۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے میدان کے اندر اور باہر تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے، حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی سوانح حیات گیم چینجر میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ گوتم گمبھیر ایک بدمزاج کرکٹر ہیں، ریکارڈز اور شخصیت کسی کام کی نہیں، ایسے لوگوں کو ہم اپنی زبان میں سڑیل کہتے ہیں۔جواب میں گوتم گھمبیر نے بھی شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا  کہ تم مضحکہ خیز شخصیت کے مالک ہو، پاکستانیوں کو میڈیکل کی بنیاد پر بھارتی ویزے اب بھی مل رہے ہیں، تم آؤ میں خود تم کو لے کر ماہر نفسیات کے پاس علاج کیلئے لے کر جاؤں گا۔

مزید : کھیل


loading...