بیرون ملک عمران خان کے اربوں روپے کے اکاﺅنٹس پکڑے گئے ہیں :مشاہد اللہ خان کا دعویٰ

بیرون ملک عمران خان کے اربوں روپے کے اکاﺅنٹس پکڑے گئے ہیں :مشاہد اللہ خان کا ...
بیرون ملک عمران خان کے اربوں روپے کے اکاﺅنٹس پکڑے گئے ہیں :مشاہد اللہ خان کا دعویٰ

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے کے فیصلے پر عمل در آمد کیا گیا ، اسحاق ڈار ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں، غریب آدمی کا گھر گرایا گیاجبکہ بنی گالا کو ریگولرائز ڈ کیا گیا ، ملک سے باہر عمران خان کے اربوں روپے کے اکاﺅنٹس پکڑے گئے ہیں ۔

جیونیوز کے مطابق مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سنبھالا تو دہشت گردی اور بدترین لو ڈ شیڈنگ تھی ، نواز شریف نے لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ کیا ، نواز شریف کے دورمیں مہنگائی سب سے کم تھی، نواز شریف نے ملک کی بیش قیمت خدمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف منتخب حکومت کے خلاف پانچ سال تک احتجاج کرتی رہی ، ترک صدر آئے تو پارلیمنٹ کے خطاب کا بائیکاٹ کیاگیا ، ترکی نے سلیکٹڈ حکمرانوں کا بلیو کارپٹ استقبال کیا ، پی ٹی آئی والے بے انتہا جھوٹ بھولتے ہیں، اسد عمر کہتے تھے کہ ہم اپنی شرائط پر قرضہ لیں گے ، پاکستان کو جتنا بے وقعت عمران خان کی حکومت نے کیاہے ، کسی حکومت نے نہیں کیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ غریب آدمی کا گھر گرایا گیاجبکہ بنی گالا کو ریگولرائز ڈ کیا گیا ، ملک سے باہر عمران خان کے اربوں روپے کے اکاﺅنٹس پکڑے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عامر کیانی نے کرپشن کی ہے ، حکومت نے آٹھ ماہ میں چار بار دائیوں کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔

مزید : قومی