کسی بھی محاذ پر خطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں:آرمی چیف

کسی بھی محاذ پر خطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں:آرمی چیف
کسی بھی محاذ پر خطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں:آرمی چیف

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہاہے کہ کسی بھی محاذ پر خطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر سے جار ی بیان کے مطابق آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر نادرن لائٹ انفینٹری کا دورہ کیا اور پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی آپریشنل تیاریوں ، جذبے کوسراہا ، آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے سے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے کی بھی تعریف کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناتھا کہ ملک کودرپیش سکیورٹی اوردفاعی چیلنجز سے آگاہ ہیں ،کسی بھی محاذ پر خطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ہمرا ہ تھے ۔

مزید : قومی