جاوید میانداد نے معافی مانگ لی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر میں نے کسی سے زیادتی کی ہے تو معافی مانگتا ہوں،ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بند کرکے ملک کھیلوں میں نام روشن نہیں کرسکتا ،عمران خان جہاں سے آپ نے ووٹ لئے ہیں ، وہیں کے کھلاڑی بیروز گار ہورہے ہیں، شاہد آفریدی بدل گئے ہیں ، پہلے کچھ اور تھے اور اب کچھ اور ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ کھیلوں سے نوجوان بری سرگرمیوں سے دور رہتا ہے ،ڈیم فنڈ کیلئے کھلاڑیوں سے رابطے کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے نا مناسب رویہ اختیار کیا ،شاہد آفریدی نے کینیڈا میں جو سو رنز بنائے تومیں ان کو سمجھاتا رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی پہلے کچھ اور تھے اور اب کچھ اور ہیں ، مجھے اللہ نے عزت دی ہے اورمیرے لئے قوم دعائیں کرتی ہے ،شاہد آفریدی پہلے بول بھی نہیں سکتے تھے ، اگر میں نے کسی سے زیادتی کی ہے تو معافی مانگتا ہوں، میں نے کتاب کے تمام پیسے چیئرٹی کردیئے ،شاہد آفریدی نے کتاب کی فروخت کیلئے ایسا لکھا ہے ، شاہد آفریدی اب بدل چکے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے،صلو بھائی سے پوچھیں کہ شاہد آفریدی کو کون گائیڈ کرتا رہاہے؟ لوگ کتابوں سے پیسے بنارہے ہیں۔