لالہ کا گوتم گمبھیر کوکراراجوا ب

لالہ کا گوتم گمبھیر کوکراراجوا ب
لالہ کا گوتم گمبھیر کوکراراجوا ب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے ہسپتال میں علاج کروانے کی پیشکش کردی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے کہاہے کہ گوتم گھمبیر کی باتوںکاجواب دیتے ہوئے کہا گوتمگمبھیر کا علاج ہمارے ہسپتال میں اچھا ہوسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانیوں کو ویزے نہیں دیتا لیکن میں گوتم کویہاں کا ویزا لگوا کردوں گا ، پاکستان کے ہسپتال میں ان کا علاج اچھا ہوگا ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتمگمبھیرے میدان کے اندر اور باہر تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے، حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی سوانح حیات گیم چینجر میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ گوتم گمبھیر ایک بدمزاج کرکٹر ہیں، ریکارڈز اور شخصیت کسی کام کی نہیں، ایسے لوگوں کو ہم اپنی زبان میں سڑیل کہتے ہیں۔جواب میں گوتم گمبھیرنے بھی شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا  کہ تم مضحکہ خیز شخصیت کے مالک ہو، پاکستانیوں کو میڈیکل کی بنیاد پر بھارتی ویزے اب بھی مل رہے ہیں، تم آؤ میں خود تم کو لے کر ماہر نفسیات کے پاس علاج کیلئے لے کر جاؤں گا۔

مزید : کھیل


loading...