رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کا ایک بڑاانعام ہے:دردانہ صدیقی

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کا ایک بڑاانعام ...
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کا ایک بڑاانعام ہے:دردانہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اہل وطن کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کا ایک بڑاانعام اور اس کی طرف سے سعادتوں اور عنایتوں کا ایک تسلسل ہے،یہ مہینہ اللہ کے قرب ،اس کی رضا کے حصول اور اپنی زندگیوں میں حقیقی انقلاب برپا کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی بے پایاں نعمتوں کے حصار میں ماہ رمضان امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے اصلاح احوال کا بہترین موقع لے کر آتا ہے، نفس کی آلائشوں سے نجات پانے کے لئے روزہ بہترین توشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے،اللہ رب العالمین نے اس عظمت والی کتاب قرآن کریم کو اس ماہ مبارک میں رحمتہ اللعالمینﷺ پر نازل فرما کر امت  پر جواحسان عظیم کیا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ ہم رمضان میں قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے اورزیادہ سے زیادہ اپنی زندگیوں کو اس کے نور سے منور کرنے کی کوشش کریں۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ آزمائشوں کے اس دور میں ماہ رمضان ہمارے لئے رجوع الی اللہ کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے،قرآن سے تعلق کے ذریعے انفرادی اور اجتماعی احتساب کے ساتھ اپنی زندگیوں کے رخ کو تبدیل کرنے میں ہی ہمارے مصائب کا حل موجود ہے۔