حکومت پنجاب نے تینوں مطالبات مان لئے ، سانحہ ساہیوال کے متاثرین کادھرنا ختم کرنیکا اعلان

حکومت پنجاب نے تینوں مطالبات مان لئے ، سانحہ ساہیوال کے متاثرین کادھرنا ختم ...
حکومت پنجاب نے تینوں مطالبات مان لئے ، سانحہ ساہیوال کے متاثرین کادھرنا ختم کرنیکا اعلان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ساہیوال کے متاثرین اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے درمیان مذاکرات کامیاب ، متاثرین نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

جی این این نیوز کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے مذاکرات کئے جو کامیابی سے ہمکنا ر ہوگئے ، مذاکرات کی کامیابی کے بعد متاثرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کااس موقع پر کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کی جانب سے پیش کئے گئے تینوں مطالبا ت تسلیم کرلئے گئے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف


loading...