تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، خیرپور میں قبضہ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا:نواب علی وسان

تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، خیرپور میں قبضہ مافیا کو برداشت ...
تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، خیرپور میں قبضہ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا:نواب علی وسان

  



خیرپور( صباح نیوز)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بینظیرہاؤسنگ سکیم نواب علی وسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت یوٹرن کی حکومت ہے یا تبدیلی کی حکومت ہے؟ڈالر 145 روپے کا ہوگیا ہے،ہرماہ پیٹرول پر 10 سے 15 روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے،تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سکیم کے معاون خصوصی نواب علی وسان نے خیرپور میں بینظیر ہاؤسنگ سکیم کا دورہ کرنے کے موقع پر انکشاف کیا کہ ہاؤسنگ سکیم میں بااثر افراد کا قبضہ ہے،بااثر افراد کو ہاؤسنگ سکیم خالی کرنے کیلئے 2 ہفتوں کا الٹی میٹم دیدیا ہے، اگر 2 ہفتے کے اندر ہاؤسنگ سکیم سے قبضہ ختم نہ کیا گیا تو قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔نواب علی وسان نے کہا کہ بینظیر ہاؤسنگ سکیم میں قبضہ کرانے کے الزام میں ملوث سکھر اور خیرپور کے افسران سمیت عملے کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ چوکیداروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

 نواب علی وسان نے کہا کہ خیرپور میں قبضہ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا،بینظیر ہاؤسنگ سکیم سے قبضہ ختم کراکے پلاٹ غریب اور بے گھر افراد کو دیکر شہید بینظیر بھٹو کا خواب پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بینظیر ہاؤسنگ سکیم میں جلد تمام بینادی سہولیات مکمل کراکے بلاول بھٹو زرداری سے غریب اور بے گھر افراد میں پلاٹ تقسیم کرائے جائیں گے۔نواب علی وسان نے وفاقی حکومت پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ کتھ پتلی وزیر اعظم عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے پاس جانے اور بیرون ممالک دورے کرنے سے انکار کیا تھا مگر جب سے حکومت میں آئیں ہیں ان کے غیر ملکی دورے ختم نہیں ہورہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /خیرپور