وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ توڑ دیا ،1200اہلکار ان کو پروٹوکول دینے کے لیے تعینات کردئیے گئے

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ توڑ دیا ،1200اہلکار ان کو پروٹوکول دینے کے ...
وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ توڑ دیا ،1200اہلکار ان کو پروٹوکول دینے کے لیے تعینات کردئیے گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے دو ایس پیز اور 9ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 1200وارڈنز کو وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ۔زمان پار ،مال روڈ،ایچی سن کالج اور شوکت خانم ہسپتال کے پاس وارڈنز کو تعینات کیا گیا جبکہ شاہی قلعہ اور کینال روڈ سمیت دیگر مقامات پر بھی وارڈنز کو تعینات کیا گیا ،ٹریفک وارڈنز کی دو روز تک چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ۔اس دوران دفتر عملہ بھی سڑکوں پر تعینات کیا گیا ۔

واضح رہے کہ آج دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم شوکت خانم ہسپتال ،ایچی سن کالج اور شاہی قلعہ گئے جبکہ انہوں نے اینٹی کرپشن سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی ۔

مزید : قومی


loading...