ٹیپو سلطان کی برسی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ آج ٹیپو سلطان کی برسی ہے ، سلطان نے غلامی کی بجائے آزادی کوترجیح دی، ٹیپو سلطان کی بہادری کا معترف ہوں۔
ٹیپو سلطان کی برسی کے حوالے سے کئے گئے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ٹیپو سلطان کی برسی ہے ، سلطان نے غلامی کی بجائے آزادی کو ترجیح دی اور اور آزادی کیلئے لڑتے ہوئے جان قر بان کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیپو سلطان کی بہادری کا معترف ہوں۔
واضح رہے کہ بر صغیر کی ریاست میسور کے مسلمان حکمران ٹیپو سلطان نے انگریزوں کی جانب سے پیش کی گئی تمام تر مراعات ٹھکراتے ہوئے ان کو برصغیر سے نکالنے کی طویل اور انتھک جدوجہد کی تھی اور آخر کار اپنے اعمال کی غداری کے باعث ٹیپو سلطان کو نقصان اٹھا نا پڑا اور وہ انگریزی فوج کے ساتھ بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ، ان کا یہ معقولہ زبان زدعام ہوچکاہے کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہترہے ۔