کٹھ پتلی حکومت سیاسی مخالفت برداشت کرنیکا حوصلہ پیدا کرے ، آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے سکیورٹی واپس لئے جانے پر اظہار تشویش

کٹھ پتلی حکومت سیاسی مخالفت برداشت کرنیکا حوصلہ پیدا کرے ، آصف زرداری کا ...
کٹھ پتلی حکومت سیاسی مخالفت برداشت کرنیکا حوصلہ پیدا کرے ، آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے سکیورٹی واپس لئے جانے پر اظہار تشویش

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان سے سکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے ، حکومت عدم برداشت کارویہ اختیار نہ کرے ۔

جیونیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان سے سکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے اورباعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان پر خطر ناک حملے کئے گئے ہیں ، حکومت قومی رہنماﺅں سے عدم برداشت کارویہ اختیار نہ کرے ۔ آصف زرداری کا کہناتھا کہ کٹھ پتلی حکومت سیاسی مخالفت برداشت کرنے کا حوصلہ پیداکرے ۔

واضح رہے کہ آصف زرداری سے قبل جے یو آئی ف کی جانب سے بھی مولانا فضل الرحمان کی سکیورٹی واپس لئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا جا چکاہے ۔

مزید : قومی


loading...