ڈاکٹر رضا باقر نئے گورنرسٹیٹ بینک مقرر ، ڈاکٹر احمدمجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا فیصلہ

ڈاکٹر رضا باقر نئے گورنرسٹیٹ بینک مقرر ، ڈاکٹر احمدمجتبیٰ میمن کو چیئرمین ...
ڈاکٹر رضا باقر نئے گورنرسٹیٹ بینک مقرر ، ڈاکٹر احمدمجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا فیصلہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے نئے گورنر سٹیٹ بینک کیلئے ڈاکٹررضا باقر کانام شارٹ لسٹ کر لیاہے جبکہ ڈاکٹر احمدمجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

جیونیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے بتایاہے کہ گورنر سٹیٹ بینک کیلئے ڈاکٹر رضا باقر کانام شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے اور ڈاکٹر رضا باقر کا نئے گورنر سٹیٹ بینک کے طور نوٹیفکیشن جلد جاری کئے جانے کاامکان ہے ۔رضاباقر مصر میں آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں ، وہ آئی ایم ایف کیلئے رومانیہ مشن چیف اور قرض پالیسی شعبے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔

دوسری جانب سڈاکٹر احمدمجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اس سے قبل  ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن اور جاوید غنی کے نامو ں پر غور جاری تھا ،جاوید غنی ایف بی آر میں ممبر کسٹمز پالیسی تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی ایما پر گورنرسٹیٹ بینک اورچیئرمین ایف بی آر سے استعفے لے لئے گئے تھے ۔

مزید : قومی


loading...