خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ہاﺅسنگ منصوبے کوفراڈ قرار دیدیا

خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ہاﺅسنگ منصوبے کوفراڈ قرار دیدیا
خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ہاﺅسنگ منصوبے کوفراڈ قرار دیدیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کا پچا س لاکھ گھروں کا منصوبہ دھوکہ ہے، اس منصوبے کے خدوخال ہی واضح نہیں ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کا پچا س لاکھ گھروں کا منصوبہ دھوکہ ہے، اس منصوبے کے خدوخال ہی واضح نہیں ہیں ، عمران خان کہتے ہیں کہ نجی شعبہ گھر بنائے گا ، دوسری طرف کہتے ہیں کہ گھربنانے کیلئے غریب عوام کو بینکوں سے قرض ملے گا ۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کے پاس چھت ہی نہیں ، غریب عوام قرضے کی قسطیں کہاں سے دیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان بجٹ کی فکر کریں ، آئی ایم ایف کی ٹیم لاکر ملک چلانے کا نام تبدیلی رکھ دیا گیاہے ۔

مزید : قومی


loading...