ڈاکٹر رضا باقر گورنر سٹیٹ بینک تعینات ، نوٹیفکیش جاری کردیا گیا

ڈاکٹر رضا باقر گورنر سٹیٹ بینک تعینات ، نوٹیفکیش جاری کردیا گیا
ڈاکٹر رضا باقر گورنر سٹیٹ بینک تعینات ، نوٹیفکیش جاری کردیا گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر رضاباقر گورنرسٹیٹ بینک مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

دنیانیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضاباقرکو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹیفکیش کے مطابق ڈاکٹر رضا باقرکو تین سال کیلئے گورنر سٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے ۔رضاباقر مصر میں آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں ، وہ آئی ایم ایف کیلئے رومانیہ مشن چیف اور قرض پالیسی شعبے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔

دوسری جانب سڈاکٹر احمدمجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اس سے قبل  ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن اور جاوید غنی کے نامو ں پر غور جاری تھا ،جاوید غنی ایف بی آر میں ممبر کسٹمز پالیسی تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی ایما پر گورنرسٹیٹ بینک اورچیئرمین ایف بی آر سے استعفے لے لئے گئے تھے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...