لیڈر شپ پارٹی کو بحران میں چھوڑ کر لندن بھاگ جائے تو رانا ثنا اللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے:صمصام بخاری

لیڈر شپ پارٹی کو بحران میں چھوڑ کر لندن بھاگ جائے تو رانا ثنا اللہ جیسوں کو ...
 لیڈر شپ پارٹی کو بحران میں چھوڑ کر لندن بھاگ جائے تو رانا ثنا اللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے:صمصام بخاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب  سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ غریبوں کے لئے مکان بنانا لندن جانے والوں کی بھی ذمہ داری تھی مگر وہ بھاگ گئے اور لندن جانے والوں نے غریبوں کو گھر دینے کی بجائے اپنے محلات بنائے،ریاست کمزور طبقو ں کی ذمہ دار ہے،سابق حکمرانوں نے صرف وہ کام کئے جن میں انہیں کمیشن اور مالی مفادات ملے، لیڈر شپ پارٹی کو بحران میں چھوڑ کر لندن بھاگ جائے تو رانا ثنا اللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید صمصام علی بخاری  نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے آہنی عزم کے سامنے 50 لاکھ مکانوں کا ہدف کوئی مشکل کام نہیں، وزیراعظم عمران خان قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے۔ صمصام بخاری نے کہاکہ پورے پاکستان کے غریبوں کو چھت ملے گی اور سابق حکومتوں کی بے حسی اور لوٹ مار سے غریب کی حالت نہ بدل سکی،سابق حکمرانوں نے صرف وہ کام کیے  جن میں کمیشن اور مالی مفاد ملا ۔صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے عمل سے معاشی صورت حال بھی بہتر ہوگی ،نون لیگ کی تنظیم نو سے قیادت کا بحران جھلک رہا ہے،جب لیڈر شپ پارٹی کو بحران میں چھوڑ کر لندن بھاگ جائے تو رانا ثنا اللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے۔ صمصام بخاری نے کہاکہ  جس پارٹی کے رہنما مشکل وقت میں لندن فرار ہو جائیں وہ قابل رحم ہے ،ریاست کمزور طبقوں کی ذمہ داری لینے کی پابند ہے مگر سابق حکمرانوں نے صرف امیر طبقوں کو مزید امیر کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور