فیڈرل لاجز ،ہاسٹلز میں قانونی طور پر مقیم صحافیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا :نعیم الحق
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ فیڈرل لاجز/ہاسٹلز میں قانونی طور پر مقیم صحافیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا ، وزیراعظم عمران خان نے وزارت ہاوسنگ کے اعلی حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صحافیوں کو 3ماہ تک ان کی رہائش گاہ سے بے دخل نہ کیا جاےجبکہ صحافیوں کے اشتراک سے وزارت ہاوسنگ نیی پالیسی وضع کرے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل لاجز میں رہائش پذیر صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی طرف سے اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر /مجسٹریٹ ڈاکٹر فیصل کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لاجز میں قانونی طور پر مقیم صحافیوں کو زبردستی بےدخل کرنے کے لیے بھیجا گیا اس موقع پر لاجز کے اسسٹنٹ کمپٹرولر شاہد فاروق نے کہا کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے مجھے ہدایت جاری کی ہے کہ مجسٹریٹ اور فورس کے ہمراہ صحافیوں سے کمرے خالی کرایں ۔دوسری طرف اس تمام واقعہ سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کو آگاہ کیا گیا تو وہ فورا از خود فیڈرل لاجز پہنچے اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ھکومت چھت فراہم کرنے کے لئے آی ہے چھت چھیننے کے لئے نہیں.
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے کہ ان کے احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی ہے بعد ازاں انہوں نے کہا کہ آیندہ بھی اگر اس قسم کا کوئی واقعہ رونما ہوا تو نہ صرف وہ خود وہاں پہنچیں گے بلکہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی. قبل ازیں نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل کرار بھی ہنگامی طور پر فیڈرل لاجز پہنچے اور انہوں نے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی وزیر طارق چیمہ نے کسی صحابی کو لاجز سے نکالنے کی کوشش کی تو وزارت ہاوسنگ کا گھیرا کریں گے اور وزیر موصوف کا داخلہ پریس کلب میں بند کر دیں گےصحافتی تنظیموں کے قایدین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کو وزارت سے فی الفور برطرف کیا جائے۔