لندن کی پر آزائش فضاؤں میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کی بات کرنا سنگین مذاق ہے :ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لندن کی پر آزائش فضاؤں میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کی بات کرنا سنگین مذاق ہے ...
 لندن کی پر آزائش فضاؤں میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کی بات کرنا سنگین مذاق ہے :ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو غریب کرکے محل تعمیر کرنے والوں کو غریب کی روٹی کا اب احساس ہوا ؟ لندن کی پر آزائش فضاؤں میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کی بات کرنا سنگین مذاق ہے ۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کو  شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو غریب کرکے محل تعمیر کرنے والوں کو غریب کی روٹی کا اب احساس ہوا ؟ لندن کی پر آزائش فضاؤں میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کی بات کرنا سنگین مذاق ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد