میشا نے علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج پر ہی الزام عائد کردیا

میشا نے علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج پر ہی الزام عائد ...
میشا نے علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج پر ہی الزام عائد کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق جیونیوز کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے لاہور کے سیشن جج کو درخواست دی گئی ہے جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، موجودہ جج میرے وکلا پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔میشا شفیع کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سیشن جج لاہور دعوے کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا حکم دیں۔

واضح رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد علی ظفر نے گلوکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گزشتہ 6 ماہ سے کررہے ہیں۔

مزید : تفریح


loading...