عاصم باجوہ کے تمام بیانات سی پیک پر آئیں گے :شیخ رشید

عاصم باجوہ کے تمام بیانات سی پیک پر آئیں گے :شیخ رشید
عاصم باجوہ کے تمام بیانات سی پیک پر آئیں گے :شیخ رشید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ انفارمیشن منسٹری سے کوئی آدمی خوش نہیں ہے اس منسٹری کو لوگ جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی سمجھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل،میوزیشن اور پولیٹیشن کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے تمام بیانات سی پیک پر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جتنا وزیراعظم عمران خان کا عوام سے رابطہ دیکھا ہے اتنا کسی کو نہیں دیکھا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کی کہ اتنا میڈیا نہ دیکھا کریں، میں خود ٹی وی نہیں دیکھتا اخبار پڑھتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف گرفتار ہوگئے تو شاہدخاقان عباسی پارٹی کے صدر بنیں گے انہیں مریم نواز کی سپورٹ حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو مجھے اچھا لگتا ہے اس سے دل لگی کرتا ہوں ،میں اپنا دشمن اور دوست خود سلیکٹ کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نیب کی ترمیم میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور ان کے فیصلے کو چیلنج کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

مزید :

قومی -